خوشاب: مرکز صحت پولنگ اسٹیشن میں تبدیل، ووٹنگ کے دوران بچے کی پیدائش

خوشاب کے ضمنی الیکشن میں مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا۔

خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

مرکزِ صحت میں جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہیں اس دوران لیبر روم میں بھی کام جاری ہے جہاں خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

نومولود کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا بچہ ہے اور انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے جب کہ وہ بچے کا نام بعد میں سوچ کر رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں