پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کی کمی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 223 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 807 بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 39 کروڑ شیئرز کے سودے 13 ارب روپے میں طے ہوئے۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 20 ارب روپے کم ہوکر 7519 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں