موسم سرما میں رات کو کھانسی کا علاج ۔

موسم سرما میں اکثر نزلہ، زکام اور کھانسی کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے، یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ تاہم رات کو سونے کے لیے بستر پر دراز ہوتے ہی گویا زکام اور کھانسی کا دورہ سا پڑ جاتا ہے۔
مسلسل کھانسی سے نیند ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ بے چینی سی محسوس ہونے لگتی ہے جبکہ زکام کے باعث ناک بند ہونے سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور یوں نیند نہ صرف آپ سے کوسوں دور بھاگ جاتی ہے بلکہ گھروالوں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رات کے وقت ہی کھانسی کی شدت میں اضافے اور زکام کی وجہ سے ناک کے بند ہونے کی کیفیت کیوں زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس حوالے سے بعض مفید گھریلو ٹوٹکے پیش کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ پرسکون طور پر سو سکیں گے۔
ہیں۔
الرجی پیدا کرنے والی اشیا
بعض افراد کو مخصوص چیزوں سے الرجی ہوتی ہے جیسا کہ مخصوص خوشبو یا بو، دھواں یا گرد وغیرہ جس کی وجہ سے انہیں رات کو کھانسی کی شدت میں اضافے کی شکایت ہوتی ہے۔

سردی کے موسم میں نزلہ زکام کے مسائل بڑ جاتے ہیں (

نزلہ زکام میں رات کو پرسکون نیند کیسے لی جائے؟
یہ درست ہے کہ رات کے وقت سردی کی علامات میں اضافے سے نیند متاثر ہوتی ہے اور نیند اگر پوری نہ ہو تو صحت خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے۔ اس حوالے سے بعض اہم نکات ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے نزلہ و زکام میں بھی پرسکون نیند لی جا سکتی ہے۔
گرم پانی سے نہائیں
سونے سے قبل کوشش کریں کہ نیم گرم پانی سے غسل کرلیں جس سے جسم کے پٹھوں کو آرام ملتا ہے علاوہ ازیں سونے سے قبل اسٹیم لینے کا بندوبست کرلیں جس سے ناک اور حلق کی نالیاں کھل جاتی ہیں۔

شہد کا استعمال
ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سونے سے قبل ایک چمچ شہد کھانے سے کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے تاہم شہد میں کالی مرچ کا پاؤڈر چھڑک لینا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین سردی کے موسم میں نہانے اور منہ ہاتھ دھونے کے لیے گرم پانی استمعال کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں
)

سر اور گردن کو بلند رکھیں
نزلہ، زکام اور کھانسی کے دوران جب ہم رات کو سونے کے لیے دراز ہوتے ہیں تو ہوتا یہ ہے کہ حلق کے زیریں حصے میں زکام کے اثرات گرنے سے ناک بند ہونے لگتی ہے جو کھانسی اور نظام تنفس کو متاثر کرنے کا باعث ثابت ہوتا ہے۔
اس کے تدارک کے لیے بہتر ہے کہ سر کو قدرے بلند کر لیا جائے۔ کھانسی اگر شدید ہونے لگے تو اٹھ کر تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ جائیں یا تکیہ اونچا کر لیں۔

گرم مشروبات
موسم سرما میں نزلہ زکام اور کھانسی کے لیے عام طور پر گھریلو ٹوٹکوں کے لیے گرم مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں جن میں مرغی کی یخنی، چائے اور اسی قسم کی اشیا کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
اسی طرح بازار میں نزلہ زکام کی ادویات بھی دستیاب ہیں وہ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں