لندن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن کا آغاز ہوگیا

لندن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

ومبلڈن کے پہلے روز دفاعی چیمپئن اٹلی کے یانک سنر کو کامیابی کیلئے پورے پانچ سیٹ کھیلنے پڑے۔

اُنہوں نے ساڑھے تین گھنٹے کے مقابلے کے بعد کمانووچ کو شکست دی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی چار سیٹ کے مقابلے کے بعد چین کے وو یی بنگ کو ہرایا۔

ویمن ایونٹ میں بیلاروس کی آریانا سبالنکا نے بھی اپنا میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں