فیفاورلڈکپ: کیپ ورڈے کی تاریخی کامیابی داغدار، کپتان پر ریپ کا الزام سامنے آگیا

فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر تہلکہ مچانے والی ٹیم کیپ ورڈے کی تاریخی کامیابی کپتان پر ریپ کے سنگین الزام نے داغدار کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کپتان ریان مینڈس پر ٹیم کی برازیلین خاتون مترجم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے۔

ٹیم کی برازیلین خاتون مترجم نے کپتان ریان مینڈس پرمارچ میں نیوزی لینڈ کے ہوٹل میں زبردستی کمرے میں داخل ہو کر تشدد اور ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ افریقا کے مغربی ساحل کے قریب واقع چھوٹے جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک ہے جوکہ ورلڈکپ کا بڑا سرپرائز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں