ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایک طرف نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمارکو 0-2 سے شکست دی تو دوسری جانب محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو 0-2 سے ہرایا۔
واضح رہے کہ سراوک، ملائیشیا کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔










