قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد نتالیہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے جس کے باعث وہ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

انہوں نے نتالیہ کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سائیکنگ فیڈریشن کے تمام اراکین کو دلی افسوس ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں