نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق نیشنل فٹبال چیمپئن شپ 5 سے 21 مئی تک کراچی میں کھیلی جانی تھی۔

پی ایف ایف کا کہنا ہےکہ متعدد کلبوں کی جانب سے فیڈ بیک کے بعد لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تعلیمی سرگرمیوں اور چیمپئن شپ کی تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، اگلے شیڈول کا اعلان مشاورت سے جلد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں