اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

لاہور: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیاگیا۔

سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 سے 11مئی ملائیشیا میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلےگا جب کہ پاکستان ٹیم 5 مئی کو کوریا،7 مئی کو جاپا اور 8 مئی کوکینیڈا کے خلاف میچ کھیلےگی۔

پاکستان ہاکی ٹیم آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کوکھیلے گی اور 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں