پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ٹکٹیں جاری ہونے والے امیدواروں میں تبدیلی پر بیرسٹر گوہرعلی خان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے جیل سے عدالت منتقلی کے دوران ساتھی کے فون سے بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے کراچی کے امیدواروں کے ٹکٹ تبدیل کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی تبدیلی سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا جس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں