’آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں‘، چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ پھر آمنے سامنے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورپی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک بارپھر آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کےخلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کی درخواست دائر کردیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں