جماعت اسلامی کراچی کا امیدواروں کا اعلان، حافظ نعیم 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

جماعت اسلامی کراچی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں ورکر کنونشن کے دوران قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم این اے 246 اور 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 130 سے بھی لڑیں گے۔

ضلع کورنگی این اے 232 سے جماعت اسلامی کے توفیق الدین، ضلع کورنگی این اے 233 عبدالجمیل خان اور ضلع کورنگی این اے 234 اختر حسین قریشی جماعت اسلامی کے امیدوار ہونگے۔

ضلع ملیر این اے 229 سے ممتاز حسین، ضلع ملیر این اے 230 سے محمد اسلام، ضلع ملیر این اے 231 سے عمر فاروق، ضلع جنوبی این اے 239 سے فضل الرحمان، ضلع جنوبی این اے 240 سے عبدالرشید، ضلع جنوبی این اے 241 سے نوید علی بیگ جماعت اسلامی کے امیدوار ہونگے۔

ضلع شرقی این اے 235 سے معراج الہٰدی صدیقی، ضلع شرقی این اے 236 سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ضلع شرقی این اے 237 عرفان اخلاص، ضلع شرقی این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی این اے 242 سے مولانا فضل احد، ضلع کیماڑی این اے 243 سے شیراز خان جدون، ضلع وسطی این اے 247 سے منعم ظفر، ضلع وسطی این اے 248 سے محمد بابر خان، ضلع وسطی این 249 سے مسلم پرویز جماعت اسلامی کے امیدوار ہونگے۔

ضلع غربی این اے 244 سے عرفان احمد، ضلع غربی این اے 245 سے حاجی محمد اسحاق، ضلع غربی این اے 246 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان امیدوار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں