اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تشکیل دیےگئے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ پہلےہی کمیشن کو کام سے روک چکا ہے،گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نےکہا تھا کہ عدالت نے کمیشن کو کالعدم قرار نہیں دیا
وفاقی حکومت نے بینچ پر اعتراض کیا ہے، اس پر آج دلائل سنے جانےکی توقع ہے۔
خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔
کمیشن کو جوڈیشری کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیوز پر تحقیقات کرنا ہیں، یہ آڈیو لیکس درست ہیں یا من گھڑت،کمیشن نے تحقیقات کرنی ہیں۔










