انگلش کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔

معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے رابطے کرنے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں