’اسی لیے تم سے دور رہنا چاہیے‘، برائی سے دور رہنے کے عمران کے بیان پر مریم کا جواب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے برائی سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر عمران خان کا ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے جواب دیا

عمران خان نے کہا تھا کہ ’ اللہ کا فرمان ہےکہ اچھائی کے ساتھ کھڑے رہو اور برائی سے سے دور رہو‘۔

جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نے ٹوئٹ کی کہ’ اسی لیےتمُ سے دور رہنا چاہیے‘۔

دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے بھی عمران خان کا بیان شیئر کرتے ہوئے انہیں پیشہ ور بھکاری قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حریف سیاستدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں