آنجہانہ ملکہ برطانیہ نے اپنی زندگی میں کتنی بار پاکستان کا دورہ کیا؟

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے 70 سالہ دورِ اقتدار میں دو مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا۔

ملکہ الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ یکم سے 16 فروری 1961 کو کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور شمالی علاقوں کا دورہ کیا۔

کراچی پہنچنے پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا اس وقت کے صدر ایوب خان نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے دوسرا اور آخری دورہ پاکستان کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر اکتوبر 1997 میں کیا تھا، دورے میں ملکہ الزبتھ کے لیے شاہی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ملکہ برطانیہ کو دی گئی دعوت میں صدر فاروق احمد خان لغاری، وزیراعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر بےنظیر بھٹو ، چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں