انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔
اس ٹیسٹ میں جو روٹ نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 115 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس کے علاوہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے انگلش کرکٹر اور 14ویں عالمی بیٹر بھی بن گئے۔
تاہم اس ٹیسٹ میچ کی ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جو روٹ کو بولرز اینڈ پر بغیر سہارے کے اپنے بیٹ کو کھڑا رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔
I knew @root66 was talented but not as magic as this……. What is this sorcery? @SkyCricket #ENGvNZ 🏏 pic.twitter.com/yXdhlb1VcF
— Ben Joseph (@Ben_Howitt) June 5, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی نیوزی لینڈ کے جیمیسن بولنگ کے قریب آتے ہیں تو جو روٹ بغیر کسی سہارے کے فلیٹ وکٹ پر کھڑے بیٹ کو پکڑ لیتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، کوئی روٹ کو بہترین بیٹر کے ساتھ اچھا میجیشن قرار دے رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ روٹ نے جادو کے ذریعے سے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جتوایا۔










