انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان بھی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔
Pakistan Super league is the 2nd best T20 Tournament in the World .. it’s not far off the IPL either .. Outstanding standard of cricket .. #Pakistan #PSL
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 1, 2022
انہو ں نے لکھا کہ’پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جبکہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں ‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کراچی میں جاری ہیں، ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔










