لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹانا شروع کر دیا۔
گلشن اقبال پارک میں اقبال کا غلط مجسمہ لگانے پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی، مجسمہ پارک کے مالیوں نے لگایا تھا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی ہیروز کے احترام کا خیال رکھا جائے گا۔ دانستہ یا نادانستہ طور پر
، کیے گئے اس اقدام کی انکوائری کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ، قومی ہیروز ، کے احترام میں ، کمی نہیں کرنے دیں گے۔










