لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور ان ڈور سروسز معطل رہیں، صرف سی سی یو اورسرجیکل آئی سی یو میں پندرہ مریض زیر علاج ہیں۔
ادھر وکلا کے پی آئی سی پر حملے کے خلاف پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے ہڑتال کی۔ اوپی ڈٰ یز بند ہونے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز اور دیگر ڈاکٹر تنظیموں نے وکلا کے خلاف احتجاج کیا۔ بہاولنگرمیں مظاہرین نے مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی سے ایم ایس آفس تک ریلی نکالی۔
بھکر میں پی آئی سی واقعہ کیخلاف ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاج کیا۔ مظاہرے میں سینئر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور ڈاکٹرز کا سیکیورٹی بل منظور کرے۔
ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا ہے کہ حکومت تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹروں کی گاڑیوں اور سرکاری املاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ وکلا نے مریضوں کا علاج روک کر حکومت کی رٹ چیلنج کی۔ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔










