کم عمر ڈرائیورز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کل سےکریک ڈاؤن، سزا کے بارے میں جان لیں

کم عمر ڈرائیورز کو تھانہ میں بند کرکے اشٹام پیپر پر دوبارہ ڈرائیونگ نہ کرنے کا حلف لینے کے بعد چھوڑا جائیگا :سی ٹی او
گوجرانوالہ: سٹی ٹریفک پولیس نے کا فیصلہ کیاہے ،سی ٹی او محمد آصف صدیق نے کل سے کارروائی کیلئے ہدایات جاری کر تے ہوئے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس سوموار سے ون وے کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کریگی ،تمام کم عمر ڈرائیورز کو تھانہ میں بند کیا جائیگا اور اشٹام پیپر پر دوبارہ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کرنے کا حلف لینے کے بعد ان کو چھوڑا جائیگا جبکہ ہیلمٹ کیخلاف بھی مہم جاری رہے گی ،چیف ٹریفک آفیسر کامزید کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کا واحد حل ٹریفک قوانین کی پاسداری ہے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان عوام الناس کی تضحیک نہیں بلکہ اصلاح ہے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں