پھلوں کے بادشاہ آم میں موجود ریشے آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ انسان کو ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ای سے بھرپور اس پھل کے استعمال سے انسان صحت مند اور شاداب رہتا ہے۔
آم میں موجود وٹامن جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
اس پھل میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے۔
زیادہ آم کھانے سے دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں










