پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت اور گزشتہ ایک سال کے دوران کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس چوری کرنے اور مختلف سرکاری اداروں میں فنڈز خورد برد کرنے والے ٹھیکیداروں اور ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت اور گزشتہ ایک سال کے دوران کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس چوری کرنے اور مختلف سرکاری اداروں میں فنڈز خورد برد کرنے والے ٹھیکیداروں اور ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اورتمام اضلاع سے ایک کروڑ روپے سے زائدکے ٹھیکے لینے والے ٹھیکیداروں کا ڈیٹا اینٹی کرپشن اور 10کروڑ سے زائد کے ٹھیکے لینے والے ٹھیکیداروں کا ڈیٹا نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔










