عید کے دوسرے روز لیگی کارکنان اپنے قائد نواز شریف کے لئے آڑو، آم اور کیلے سمیت پھلوں کی ٹوکریاں لے کر جیل پہنچے لیکن جیل حکام کی جانب سے نہ تو پھلوں کی ٹوکریاں وصول کی گیئں اور نہ ہی کسی کارکن کو جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل سکی جس پر کارکن مایوس ہوئے اور جیل حکام رویئے کے خلاف نعرے بازی کی۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ ان کو قائد سے ملنے کی اجازت نہ دے کر زیادتی کی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ قیدیوں سے ملاقات کا دن نہیں اس لئے اجازت نہیں دی جا سکتی۔










