گوجرانوالہ کے قبرستانوں میں خوفناک کیڑے مکوڑوں کی بھرمار، جرائم پیشہ افرادکے گڑھ بن گئے

شہر کے قبرستان خوفناک جھاڑیوں اورجرائم پیشہ افرادکے گڑھ بن گئے ، مرکزی قبرستان میں سانپوں،نیولوں ’بچھوؤں کی بہتات سے مردے دفنانا مشکل ہو گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل حکام کی عدم توجہی کیخلاف شہریوں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔ میونسپل حکام و ضلعی حکومت کی مبینہ عدم توجہی ’لاپرواہی ’مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو اپنے پیاروں کو قبروں میں اتارنا مشکل ہو چکا ہے ۔شہرکے مرکزی قبرستاں کلاں سمیت 105 مسلم اور مسیحی قبرستانوں میں پرائیویٹ گورکنوں،لینڈ ومنشیات مافیا اوردیگرجرائم پیشہ افراد نے قبضہ جمارکھاہے جبکہ حکمران جماعت کے کارندے اور سرکاری اہلکاران کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر ،ڈی سی،میئر اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کمپنی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی قبرستان کلاں سمیت پورے گوجرانوالہ کے مسلم اور مسیحی قبرستانوں میں آپریشن کلین اپ شروع کر کے صفائی کروائی جائے اورجرائم پیشہ افرادکامحاسبہ کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں