سمبڑیال کلکٹریٹ کسٹم میں کسٹم ڈے کی تقریب منعقد کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ مال جلا دیا گیا ۔صائمہ آفتاب کلکٹر کسٹم

گوجرانوالہ کلکٹریٹ سمبڑیال میں کسٹم کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں کروڑوں روپے کے ضبط شدہ سامان کو جلا دیا گیا جس میں شراب کی بوتلیں، سگریٹ، چھالے والی ادویات اور دیگر مصنوعات شامل تھیں کلکٹر کسٹم صائمہ آفتاب نے سمگلنگ کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مختلف ایجنسیوں کے اجتماعی عزم پر زور دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت تھوڑا غیر قانونی سامان جلایا گیا تاکہ آلودگی میں اضافہ نہ ہو۔کلکٹر کسٹم صائمہ آفتاب کا کہنا تھا کہ کسٹم ڈے منانے کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام اور بد عنوانی کے خلاف جہاد ہے صائمہ آفتاب کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دن رات اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے انکا کہنا تھا کہ سمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں سمگلنگ کسی بھی ملکی معشیت کے لئے انتہائی خطرناک ہے سمگلنگ کی روک تھام محکمہ کسٹم کی اولین ترجیح ہے محکمہ کسٹم کا سمگلنگ کے خلاف جہاد جاری رہےگا انکا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے کلکٹر کسٹم نے مزید کہا کہ بدعنوانی میں ملوث ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں