سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے شہر میں متعدد تھا نہ جات کے ایس ایچ او تبدیل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز میں انسپکٹر علی اکبر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، انسپکٹر عنصر جاوید ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں، انسپکٹر عارف محمود خان ایس ایچ او صدر کامونکی، انسپکٹر عرفان علی ایس ایچ اوواہنڈو، انسپکٹر محمد بوٹاایس ایچ او کوٹ لدھا، انسپکٹر مدثر رفیق ایس ایچ او اروپ، انسپکٹر محمد یعقوب ایس ایچ اوتتلے عالی، انسپکٹر سیف اللہ ایس ایچ او کینٹ، انسپکٹر سمیع اللہ ایس ایچ او سٹی کامونکی،سب انسپکٹر امتیاز احمد ایڈیشنل ایس ایچ او ایمن آباداورسب انسپکٹر ناصر یعقوب ایڈیشنل ایس ایچ او گکھڑ منڈی شامل ہیں۔
سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے تھانہ جات میں تعینات ہونے والے پولیس افسران کو ایمانداری اور دیانتدای سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی تھانہ سے کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو اس ایس ایچ او کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔










