گوجرانوالہ: اندھے قتل کا معمہ، بہن نے بھائی کا گلا کاٹ دیا، تفصیلات جان لیں

تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے دو سال قبل سفاکی سے قتل ہونے والے بشارت کے ملزمان اقراء اور فرخ کو پیشہ وارانہ مہارت اور جیو فینسنگ کی مدد سےگرفتار کر کے اُن کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کو اُس کی سفاک بہن نےاپنے آشنا کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرخ دودھ فروش تھا اور اُس کے مقتول کی بہن اقراء سے ناجائز مراسم قائم ہو گئے۔ مقتول بشارت کو جب ملزمان کے معاشقے کا علم ہو ا تو اُس نے ملزمان کو منع کیا۔جس پر سفاک بہن نے اپنے عاشق سے ملکر بھائی کے قتل کا منصوبہ بنا یااور رات کو سوتے ہوئے بشارت کا گلا کاٹ دیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بشارت وغیرہ کا گاؤں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا لہذا مقتول کے والد نے اپنے مخالفین کے خلاف پرچہ درج کروادیا۔ اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کی ذاتی دلچسپی پر پولیس علاقہ تھانہ کوٹ لدھا نے دوبارہ جیوفینسنگ اورموبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتا کر لیا۔

اندھےقتل کی واردات ٹریس ہونے پر اہل خانہ و علاقہ نے ضلعی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا ا علان کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان کی سر کوبی کے لئے پولیس الرٹ ہے۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں