وزیراعلیٰ کا رشتہ دار بن کر سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے والا ملزم

ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دھمکیاں دینے اور خود کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ ڈپٹی کمشنر کے پی اے نواز ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزم انجینئر شہباز نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کر کے دھمکیاں دیں ،ملزم بلا اجازت کمیٹی روم میں اپنی نام نہاد این جی او کی میٹنگ کر رہا تھا ،مقدمہ کے مطابق میٹنگ میں ملزم انجینئر شہباز خود ڈی سی کی کرسی پر بیٹھا اور شرکا سے چندہ بھی مانگا،معاملہ کا علم ہونے پر ملزم سے پوچھا گیا تو اس نے وزیر اعلیٰ کا رشتہ دار بن کر دھمکیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں