نوکھر میں واٹر سپلائی کا منصوبہ نا کام ہو گیا۔ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر2010 میں واٹر سپلائی کے منصوبہ پر کام شروع ہوا اور کروڑوں روپے کے فنڈزسے ٹینکی تعمیر کی گئی۔مگر واٹر سپلائی کی پائپ لائن بچھانے کا ٹھیکہ نا تجربہ کار افراد کو دیا گیا۔2011 میں واٹر سپلائی کا تجربہ کیا گیا مگر پانی جگہ جگہ سے لیک ہونے لگا ۔آٹھ سال بعد بھی محکمہ کی طرف سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، لوگ گندا پانی پینے پر مجبور اور بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔










