گوجرانوالہ: کامونکے میں گیس ہیٹر سے آ تشز دگی ، لا کھوں کا سامان راکھ، دوگھنٹوں بعد قابو پایا گیا

گیس ہیٹرکی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ گزشتہ صبح موڑ ایمن آباد بشارت ٹائون کے محمد حسین نے گھر میں ہیٹر چلا یا ہوا تھا کہ اچانک بیڈ شیٹ کو آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے شعلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں