گوجرانوالہ: ڈیڈلائن ختم ہوگئی، پراپرٹی ٹیکس کی آج سے بھاری جرمانوں کیساتھ وصولی کی جائے گی

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے رات گئے تک سرکاری بینک کھلے رہے ۔گزشتہ روز تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے پر پانچ فیصد رعایت تھی ۔ پراپرٹی ٹیکس ہدف میں تاخیر کی وجہ سے وصولی کا آغاز25نومبر سے شروع کیا گیا اور پنجاب حکومت نے 31دسمبر تک ادائیگی کروانے والوں کو پانچ فیصد رعایت کا کہا ۔کل چونکہ آخری دن تھا اس لئے رعایت سے فائدہ اٹھانے والوں کا ایکسائز دفاتر اور نیشنل بینکوں کے سامنے رات گئے تک رش لگا رہا ۔محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کی مد میں 28کروڑ روپے جمع کئے ۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عاشق حسین شاہ نے بتایا کہ شہریوں کو 31دسمبر تک ٹیکس جمع کروانے پر پانچ فیصد رعایت دی گئی تھی۔آج سے بھاری جر مانوں کے ساتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں