گوجرانوالہ: نیا سال 2019، حکو متی اقدامات سے مستقبل روشن، پا کستانیوں کی جھولیا ں کامیا بیوں سے بھر دے گا:عثمان ڈار

وزیر اعظم کے معا ون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثما ن ڈار نے کہا کہ نئے سال کی شروعا ت پا کستا ن کیلئے بہت اہم ہے ، ہم نے معاشی دہشتگر دی سمیت دیگر معاملا ت پر کافی حد تک قا بو پا لیا ، پا کستان اب ترقی کی جانب گا مزن ہے ، نیا سال پا کستانیوں کی جھولیا ں، خوشیوں اور کامیا بیوں سے بھر دے گا۔
نئے سال کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابیوں کے ساتھ اپنی کمزوریوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی تا کہ پا کستان مستقبل میں محفوظ معاشی ملک بن کر سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پا کستان کا مستقبل روشن ہو گا ۔ ہمیں پا کستان میں بڑے پیمانے پر داخلی ، خارجی و معاشی چیلنجزکا سامنا ہے مگر ہم متحد ہو کر مقابلہ کریں گے ، امید ہے نیا سا ل ملک کیلئے تاریخی سال ثابت ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں