شدیدسردی سے انسانی صحت اور فصلیں بھی متاثر ہو نے لگیں کھانسی ،نزلہ ،زکام کی وبا پھیل گئی، کہُر(کورا) پڑنے سے سبزیوں کی پیداوارمیں کمی آ نے لگی ۔ کہُر(کورا) پڑنے سے سردی میں اضافہ کیساتھ ہی انسانی صحت اور فصلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے جس سے انسانوں میں کھانسی ،نزلہ ،زکام اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے کہُر کی شدت سے فصلیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جس سے گندم ،بر سیم ،آلو ،ٹینڈ ہ ،کدو اور دیگر اگیتی سبزیوں کی نشوونما رک گئی ہے اور کئی سبزیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں جس سے پیدا وار میں کمی ہو گئی ہے ۔










