گوجرانوالہ: مسلم لیگ نواز کے یوم تاسیس کی تقریب میں بیشتر ارکان اسمبلی نہ آئے، لیگی کارکنوں کی بھی عدم دلچسپی

دو روز قبل مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہونے والی مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس پر تقریب سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی غائب رہے صرف تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے ممبر نے شرکت کی،انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے چھ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کلین سویپ کیا ۔لیکن پارٹی کے یوم تاسیس پر ممبران اسمبلی کے نہ پہنچنے سے وہاں موجود لیگی ممبران اور بلدیاتی نمائندوں میں مایوسی پائی گئی اس موقع پر ممبران اسمبلی اور لیگی کارکنوں کی عدم شرکت کو چھپانے کے لئے پروگرام کو منسوخ ہو نے کا کہا جاتا رہا۔تقریب میں موجود لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کی عدم شرکت سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں