گوجرانوالہ: عمرانی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ،عوام سے دھوکہ کررہی ہے، خرم دستگیر خان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت حکومتی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ،دھاندلی کی پیداوار عمرانی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے ،مسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے ، مسلم لیگ ن مخالفین کی سازشوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنادیگی ،حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے آئے روز یوٹرن لیکر عوام سے دھوکہ کررہی ہے ،تحریک انصاف کی نااہل و نالائق حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرلیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، مسلم لیگی رہنما عمر فاروق ڈار، مولانا محمد نعیم بٹ، جمیل بٹ، نذیر احمد مغل ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں