گوجرانوالہ: راہوالی اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث دانو ڈکیت گینگ کے 4 ملزم گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان عرف دانو ڈکیت گینگ کے 4ملزموں کو گرفتار کر کے 4لاکھ روپے ،1 موٹر سائیکل ، 4موبائل،3پسٹل، 1بندوق پمپ ایکشن اورگولیاں برآمد کرلیں ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظرتھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان ،صدام عرف داموگڈی،رزاق علی اور فہد علی کو حراست میں لیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے ایس پی سول لائنزعبدالقیوم گوندل کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں