گوجرانوالہ کے متعدد تھیڑوں کا رات گئے تک کھلا رہنا معمول بن گیا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تھیڑوں کے باہر منشیات فروشوں اور عصمت فروشی کا دھندہ کرنے والوں کا بھی رش لگا رہتا ہے ا سکے علاوہ ڈاکوؤں اور چوروں کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے ،پولیس اہلکار اس بارے میں جانتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے










