گوجرانوالہ: ایل پی جی کی قیمت میں خود سا ختہ اضافہ، شہری لٹنے لگے

اوگرا کے احکامات کے با وجود گیس کمپنیوں نے گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ کر دیا جس کے نتیجہ میں شہری مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں ۔اوگرا حکام نے گیس کی قیمتوں کو پرانی سطح پر ہی بر قرار رکھا اور اس سلسلہ میں اوگرا حکام نے منظور شدہ گیس کمپنیوں کو احکامات جاری کر د ئیے مگر گیس کمپنیوں نے اوگرا کی جاری کردہ قیمتوں پر گیس فروخت کرنے کے بجائے مارکیٹ میں مہنگے دامو ں گیس سے بھرے سلنڈر وں کی فروخت شروع کر دی ،عوام مہنگے داموں گیس سلنڈر خرید رہے ہیں۔
شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا کی جاری کردہ قیمتوں پر گیس سلنڈر فروخت نہ کر نیوالی گیس کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں