جیالے اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے.
ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ارشا د اﷲ سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومتی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا واضح ثبوت ہے ، قائدین کو گرفتار کیا گیا تو کارکن حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ۔










