سمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات، تحریر: صباء ادریس

ہمارا آج کا سوال کیا آپ کا بچہ تعلیمی میدان میں کمزور ہے ؟
کیا آپ کا بچہ آپ کو وقت نہیں دیتا ؟
اگر آپ بھی اکثر والدین کی طرح اس مسئلے کا شکار ہیں تو ماہرین نے اس کی بڑی وجہ دریافت کر لی ہے
فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ بچے جو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے یا کھیل کود کے لیے وقت نہیں نکالتے اور اپنے وقت کا زیادہ تر حصہ فارغ بیٹھ کر یا سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں وہ کند ذہن ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ بچپن میں جسمانی طور پر متحرک رہنے والے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے علاوہ دوسری بڑی وجہ جو بچوں کی صحت اور ان کے روزمرہ کے کاموں پر اثرانداز ہورہی ہے وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہے۔

سوشل میڈیا کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں کچھ نقصانات بھی ہیں جیسا کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال ہماری روز مرہ کے معمول زندگی میں موبائل فون کی اہمیت اور اس کا استعمال مسلسل بڑھتا جا رہا ہے جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

عصر حاضر کی سب سے اہم ایجاد ۔ ۔۔

موبائل فون کو پہلے تو صرف ضرورت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جب سے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس مترادف ہوئی تو اس کا غیرضروری استعمال تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے موبائل کے زیادہ استعمال کے حوالے سے عالمی طبی اداروں نے مختلف تحقیقات میں صارفین کو اسمارٹ ڈیوائسیز کے غیر ضروری استعمال سے منع کیا ہے۔

موبائل فون کے بیجا استعمال کے چند نقصانات۔ ۔ ۔

ہر چیز استعمال کرنے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں جس کا مکمل انحصار اور اختیار انسان کے خود کے ہاتھ میں ہوتا ہے پاکستان میں گاڑی ڈرائیو کرتے وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے موبائل فون کے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نیند متاثر ہوتی ہے۔

جب ہم رات کو سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو جسم میں موجود ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو کینسر کے مرض کو روکنے میں سب سے بڑا دفاعی ہتھیار ہیں اگر ہلکی سی بھی روشنی ہو تو دماغ کو یہی پیغام ملتا ہے کہ ابھی دن ہے اور اس وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہے ۔
سگنلز کی وجہ سے موبائل میں سے الیکٹرومیگنیٹک شعائیں نکلتی ہیں جو انسانی صحت کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے اس لئے سوتے وقت اسمارٹ ڈیوائس کو اپنے سے بہت دور رکھیے تاکہ صحت متاثر نہ ہو۔ اگر یہ کہا جائے کہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہمارے بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہو رہا ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا بے شک کہ کوئی بھی بری عادت انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔


صبا ادریس فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہیں اور فائن آرٹس میں ماسٹرز کر رکھا ہےآجکل درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ مصوری میں کمال رکھتی ہیں اور ضلع کی سطح پر بیشتر مقابلے جیت چکی ہیں سماجی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بھی شریک رہتی ہیں۔The Knowledge Academy کے نام سے اپنا ادارہ چلا رہی ہیں بہت سے ایونٹ آرگنائز کروا چکی ہیں اور ٹرینر کےطور پر کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں