گوجرانوالہ کے ایسے ہسپتالوں کے بارے میں بھی جان لیں جن کی دیواروں کی اینٹیں بھی چوری ہوگئیں

ڈویژن میں100ویٹرنری ہسپتال چار دیواری سے محروم ہیں،یہ انکشاف فنڈز کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص اور بہتر علاج معالجہ کیلئے پنجاب حکومت نے 2007 سے 2010تک گوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف مقامات پر117ویٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسریاں تعمیر کی تھیں۔گوجرانوالہ 52،حافظ آباد میں25اور ضلع گجرات میں40ویٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر پر فی ہسپتال 8سے 12لاکھ جبکہ ٹوٹل11کروڑ70لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے لیکن چار دیواری کی بجائے صرف دو سے تین فٹ اونچی دیوار بنائی گئی ۔ ہسپتالوں میں عملہ کی تعیناتی میں تاخیر کے باعث چھوٹی چار دیواری منہدم ہو گئی اور لوگوں نے اینٹیں چرانا شروع کر دی تھیں اور عمارتیں تباہی کا شکار ہو گئیں جس پر2010-11 میں یہاں ویٹرنری اسسٹنٹ،ویٹرنری آفیسر اور دیگر عملہ تعینات کر دیا گیا تھا چار دیواری کی تعمیر اور دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو متعدد بار فنڈز کیلئے سفارشات بھجوائی گئیں لیکن8سال بعد بھی تعمیر ومرمت کیلئے کوئی فنڈ جاری نہیں ہو سکاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں