سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ ، غیر رجسٹرڈ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،171موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا جبکہ 709بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے ۔سی ٹی او نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے انسانی جان کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے‘اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔










