آر پی او آفس میں ڈیوٹی افسران ، محرران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کے رویہ کو مثبت بنانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ۔یہ ورکشاپ 21روز تک جاری رہے گی جس میں ریجن کے تمام محرران ،ڈیوٹی افسران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف شرکت کرے گا۔
ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے ورکشاپ کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے لئے اچھی سوچ ، اخلاق اور بہتر رویہ بہت ضروری ہے ہمیں اپنے اعتبار اور وقار میں اضافہ کے لئے حالات کے ستائے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ورکشاپ میں ریجن بھر سے 9ڈیوٹی افسران ، 18محرران اور 13فرنٹ ڈیسک سٹاف نے شرکت کی۔سہالہ کالج سے آئے لیکچرار ڈ ی ایس پی محمد شعیب عقیل نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر ماحول دیں زبان میں مٹھاس پیدا کریں اور شہریوں کے لئے آسائش کا ماحول پیدا کریں۔










