دو روز قبل وزیر آباد میں پیر مٹھا قبرستان کے قریب کھیتوں سے کالے رنگ کے عبایا میں ملبوس ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی جسے بے دردی سے چھریاں مار کرقتل کیا گیا تھا۔
پینتالیس سالہ خاتون کی شناخت شمیم اختر کے نام سے ہوئی جوکہ سوہدرہ کی رہائشی تھی۔ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون جلال پورہ جانے کیلئے نکلی تاہم اسے راستے میں روک کر خنجروں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور نعش قبرستان کے قریب کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ مقتولہ کے بیٹے شہباز کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ کو محسن اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے قتل کیا ہے کیونکہ میری والدہ نے محسن سے ادھار رقم واپس دینے کا تقاضاکیاتھا۔
دوسری طرف تھانہ سٹی وزیرآباد نے ایف آئی آر کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔










