شہریوں کو مفت تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں شہر کوسرسبز بنانے کیلئے پی ایچ اے جانفشانی سے مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی گوجرانوالہ چوہدری علی شبیر مہر نے گلشن اقبال پارک کے دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے عملہ کو پارک کی تزئین و آرائش کیلئے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیر و تفریح کیلئے آنیوالے شہریوں کو پرسکون اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔پی ایچ اے میں لوٹ مار اور فنڈز ہڑپ کرنے والے احتساب کے عمل سے خوفزدہ ہیں لیکن اب لوٹ مار کرنے والوں کیلئے ادارہ میں کوئی جگہ نہیں تبدیلی کے ثمرات عوام جلد محسوس کریں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جانا ہی حقیقی تبدیلی ہے ۔










