وادی ہنزہ کے لوگوں میں کینسر کا مرض نہ ہونے اور لمبی عمر کی وجوہات سامنے آ گئیں

وادی ہنزہ کے لوگوں کا رہین سہن اور انداز زندگی منفرد ہے ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہنزہ واحد علاقہ ہے جہاں کینسر کی بیماری نہیں ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ ان کی غذا اور طرز زندگی ہے۔ ہنز ہ کے لوگ بہت پرانی قوم ہیں جو انڈیا اور پاکستان کے بارڈر پر دریائے ہنزہ کی وادی میں آباد ہیں۔ جسے ہمالیہ کی چٹانوں نے چاروں طرف سے گھیررکھا ہے۔یہاں کے لوگوں کا رہن سہن آج بھی وہی ہے جو صدیوں پہلے تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں بہت کم لوگ بیمار ہوتے ہیں اور ان کی اوسط عمر ۱۲۰ سال ہوتی ہے۔ہنزہ کے لوگوں کی اچھی صحت اور کینسر سے ناآشنا ہونے کی 7وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ان کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سخت سردی میں بھی یہ ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں۔ چاہے درجہ حرارت منفی دس ڈگری کیوں نہ ہو۔

2۔یہ لوگ نہایت چاق و چوبند ہوتے ہیں اور ۶۰ سال کی عمر تک ان میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے کہ ان کی دراز عمر کا راز ان کی غذا اور طرز زندگی میں ہے۔

3۔گرمیوں میں یہ لوگ وافر مقدار میں سبزیاں اور پھل کھاتے ہیں جبکہ سردی میں خشک خوبانی ، پنیر اور پھوٹے ہوئے اناج کھاتے ہیں ۔

4۔ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب وادئی ہنزہ کے لوگ کچھ بھی نہیں کھاتے ۔ یہ وقت ۲ سے ۳ ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس عرصے میں ہنزہ کے لوگ صرف خشک خوبانی کا جوس پیتے ہیں۔ خوبانی میں سوڈیم ، وٹامن اے اور پوٹاشےئم کی وافر مقدار موجود ہے جبکہ خوبانی کے بیج میں وٹامن بی ۱۷ ، امائنو ایسڈ اور ضروری فیٹس موجود ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خوبانی کا بیج کینسر سے حفاظت کرتا ہے۔

5۔روٹی کو ان کی غذا میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ روٹی باجرے کے آٹے اور موٹے گیہوں کے آٹے کو ملا کر بناتے ہیں۔ اس میں چوتھائی چائے کا چمچ نمک اور خشک سبزیاں کچل کر شامل کی جاتی ہیں۔ اس آمیزے کو آدھا کپ ٹھنڈا دودھ یا معدنیات ملا پانی شامل کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ اور غذائیت سے بھرپور روٹی بنائی جاتی ہے۔

6۔ ہنزہ کے لو گ سارا دن یہ چیزیں کھاتے ہیں۔ اور ان کی مدد سے مختلف کھانے تیار کرتے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کی غذا میں گوشت کا استعمال بہت ہی کم ہوتا ہے۔گوشت وہ محض شادیوں اور دیگر خاص تقریبوں میں ہی کھاتے ہیں اور وہ بھی کم مقدار میں۔

7۔ہنزہ کے رہنے والے محنت ومشقت پر یقین رکھتے ہیں ۔ تفریح کے لیے وہ ٹی وی یا گاڑی میں گھومنے کے بجائے چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کو ترجیح دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں