گوجرانوالہ: پی ٹی آئی حکومت کا فکری دیوالیہ پن ملک کو بحرانوں کی طرف لے گیا، خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کافکری دیوالیہ پن پورے پاکستان کو بحرانوں کی طرف لے گیا ہے پی ٹی آئی کا نیا پاکستان مہنگائی کا پاکستان ہے تحریک انصاف کو معلوم تھا کہ ان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا اس کے باوجود سیاسی بیانات دے کر اپنی نااہلی چھپاتے رہے پاکستان کے دوست ملک چین کو بھی تذبذب میں ڈال دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کوئی قابل ستائش کام نہیں اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں