ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات گوجرانوالہ کے نجی ہسپتالوں میں بھی نظر آنے لگے۔ شہر بھر کے مختلف ہسپتالوں کے مالکان اور ڈاکٹرز نے مہنگائی اور ٹیکسز کی آڑ میں ہسپتال کے اخراجات اور فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں پسے مریض اور ان کے لواحقین خوار ہونے پر مجبور ہیں۔
اس موقع پر شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہپستال اور ڈاکٹرز کی فیسوں پر نظر ثانی کرے۔










