گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث بلال عرف بلا ڈکیت کے دو ارکان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا چھینا ہوا گھریلو سامان، لیپ ٹاپ، ایک لاکھ روپے نقدی ،دو موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کرلئے۔
ڈی سی پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان کھیالی اور گرجاکھ کے علاقے میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جو رات کی تاریکی میں شہریوں کو اسلحہ کے زور پر روکتے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے تھے جبکہ اس گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں